لاہور میں ایم اے او کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق ایم اے او کالج کے قریب ٹرک رکشے پر گرگیا، رکشے میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ٹرک کو کرین کی مدد سے ہٹاکر لاشیں نکالی گئیں۔
مرنے والوں میں میاں بیوی ان کا بیٹا اور بہو شامل ہیں، رکشے میں ڈرائیور سمیت 8 افراد سوار تھے، رکشہ ڈرائیو اور دو بچوں سمیت 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔






















