خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی نامزدگی کے ساتھ ہی اُن کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی گئی ہے ۔ اُنہیں دہشت گرد بنانے کا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پشاور میں معاون خصوصی اطلاعات شفیع اللہ جان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے وقت سہیل خان لاہور میں موجود ہی نہیں تھے۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، ریڈیو پاکستان پر حملے کے خلاف کمیشن بنائیں گے۔
اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات شفیع اللہ جان نے کہا کہ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر نے سہیل آفریدی کےخلاف پراپیگنڈا کیا، وزیر اعلیٰ کی ویڈیوزکو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ جو بھی جھوٹ بولے گا اُس سے بڑھ کے جواب دیں گے۔






















