راولپنڈی میں نشہ کرنے روکنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ بیٹے کے خلاف ماں نے مقدمہ درج کروا دیا۔
واقعہ تھانہ گنجمنڈی کےعلاقہ ڈھوک دلال میں پیش آیا ۔۔۔ مقتول عثمان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزم بلال فائرنگ کےبعد موقع سےفرار ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول عثمان نشے کا عادی تھا، ملزم بلال نےعثمان کونشہ کرنےسے منع کیا جس پر جھگڑا ہوا۔






















