وزیردفاع خواجہ آصف نےافغان ترجمان کے گمراہ کن بیانات پرردعمل میں کہا افغان حکومت کے ترجمان کے بیانات گمراہ کن اورشرانگیز ہیں،پاکستانی عوام کو طالبان حکومت کےعزائم یا طرزِعمل پر کسی قسم کا کوئی دھوکا نہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پرکہا افغانستان سےمتعلق پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں پرمکمل اتفاق رائے ہے،عوام جانتے ہیں افغان طالبان بھارت کی سرپرستی میں دہشتگردی کوسہارا دے رہے ہیں۔
مزیدکہاپاکستانی عوام بالخصوص خیبرپختونخوا کےلوگ پوری طرح آگاہ ہیں،افغان طالبان رجیم کی غیرنمائندہ حکومت خود شدید اندرونی اختلافات کاشکار ہے،افغان طالبان رجیم 4 سال سےاقتدار میں ہے، افغان طالبان رجیم کےطرزعمل پر کوئی وہم نہیں رکھتے،طالبان رجیم عالمی برادری سےکیےگئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے۔
پاکستان نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کومسترد کر دیا
پاکستان نے افغان ترجمان کےگمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا ہے ،وزارت اطلاعات نے بیان میں کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔






















