پشاور میں یونیورسٹی روڈپرسی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکا ہوا ہے،جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ دھماکامال خانےمیں آتشزدگی کے باعث ہوا،دھماکے سے تھانےکی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا،دھماکے میں زخمی اہلکاروں کواسپتال منتقل کر دیاگیا،ریسکیو ٹیم کی جانب سےتھانے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکےمیں شہیداہلکارکی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے،اہلکار بلال کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نےشہیدکی میت کوسلامی دی، گورنر کےپی، آئی جی سمیت عسکری اورسول حکام نے شرکت کی۔
سی سی پی اوپشاورمیاں سعید نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاصبح اطلاع ملی کہ کینٹ ڈویژن تھانےمیں دھماکااورفائرنگ ہوئی،واقعےکی اطلاع ملتےہی سیکورٹی فورسزاورپولیس فورا پہنچی،بارودی موادمیں شارٹ سرکٹ کےباعث آگ لگی جس سےدھماکاہوا۔
سی سی پی او نےمزیدکہا سی ٹی ڈی تھانےمیں موجودملزمان کونکال کریہاں سےمنتقل کردیاگیا،فائر بریگیڈ اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لےرہے ہیں،ابتدائی طور پر اسے دہشتگرد حملہ نہیں کہہ سکتے، تحقیقات جاری ہیں،دھماکےسےعمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،باقی کوجزوی نقصان پہنچا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا،یونیورسٹی روڈ ایک طرف سےبند ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکےکانوٹس لیتے ہوئےواقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ کی واقعےکی وجوہات جاننے،حفاظتی اقدامات مزیدمؤثربنانےکی ہدایت کی۔
سہیل آفریدی نے کہا دھماکےمیں سی ٹی ڈی اہلکارکی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےاقدامات پر سختی سےعمل کیا جائے،انہوں نےواقعےمیں زخمی افرادکی جلدصحتیابی کے لیےدعا،بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔






















