لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔
ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ ڈیفنس کے علاقے فیز چھ میں پیش آیا ۔۔ جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں ستائیس سال کے ناصر، اڑتالیس سال کے شان اور انیس سال کے حفیظ جاں بحق ہو گئے ۔ متوفین ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔



















