پولیس نے کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکوؤں کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے مشکوک حرکات پر دو افراد کو حراست میں لیا، جن کی شناخت نذیر اور آصف کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق ضلع راجن پور کے علاقے روجھان سے بتایا جا رہا ہے، تفتیش شروع کی گئی توملزمان کا تعلق کچے کے علاقے سے نکلا۔
ایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق ملزمان کی سوشل میڈیا پروفائل پر درجنوں ویڈیوز وائرل ہیں جن میں وہ شہریوں کو اغوا برائے تاوان کرتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔






















