استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس، لوکل باڈیزمیں نمایاں کامیابی کیلئے حکمت عملی پر غوراور گراس روٹ لیول پرتیاری کا فیصلہ کیاگیا۔
لاہورمیں ہونےوالے اجلاس میں ،صوبہ بھرسے آئےعہدیداروں نے انتخابات میں بھر پورکامیابی کیلئے مشاورت کی۔مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان ،ایم پی اے شعیب صدیقی،ایم پی اےغضنفر عباس چھینہ، چوہدری ظہیرالدین بھی شریک ہوئے۔ شرکانے تنظیم سازی کےساتھ ساتھ رکنیت سازی کی تجویز پرباہمی اتفاق رائے کیا۔شرکاکہناتھابلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کی سطح پرتنظیم سازی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔لوکل باڈیزالیکشن کے طریقہ کار، حق رائے دہی اور دیگر اہم نکات پربریفنگ دی گئی،آئی پی پی رہنمائوں کاکہناتھااستحکام پاکستان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔






















