تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پتے میں پتھری کا آپریشن کروانے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوا ہوں، ملک کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا پتے میں پتھری ہے، اس وقت قید تنہائی میں تھا سوچا کہاں آپریشن کراناہے، اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹرنے آپریشن کرانے کی ہدایت کی جس سے اسپتال ایڈمٹ ہوا ہوں، ابھی ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، ملک کی سلامتی کیلئےدعا گوہوں۔






















