پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے صائم ایوب کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ۔
قومی ٹیم کے بیٹسمین صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان 28 اور بابراعظم نے 11 رنز بنائے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں دیوالد بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان فریرا نے 15 اور کوربن بوش نے 11 رنز بنائے ، جبکہ کئی کھلاڑی تو ڈبل فگر میں داخل بھی نہیں ہو سکے ۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ، فہیم نے 4 اور سلمان نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بیٹنگ آسان ہوگی ۔





















