لکی مروت میں دہشتگردوں نے ٹیلیفون ایکسچینج کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ایکسچینج کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ٹیلیفون ایکسچینج کی عمارت تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے شاہ طورہ تختی خیل میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نےاچانک ایکسچینج پر دھاوا بول دیا اور چوکیدا کو یرغمال بنا لیا۔ بعد میں مسلح افراد نے بارودی مواد لگا کر ایکسچینج کی عمارت کواڑا دیا ۔
پولیس کے مطابق عمارت کی تباہی کے بعد مسلح افراد نے چوکیدار کورہا کردیا تاہم اس کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔






















