ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کےکیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کےخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔
واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اغواء کیا گیا تھا۔



















