چیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ نومبر میں احتجاج کی کال کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں,بانی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کوئی باضابطہ ہدایت نہیں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےپارلیمنٹ میں میڈیا سےگفتگومیں کہااسپیکر سےملاقات میں اپوزیشن لیڈرکے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنےکی درخواست کی ہے،اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 8 اگست سے خالی پڑا ہے،رول 39 کے تحت اکثریت رکھنے والا رکن ہی اپوزیشن لیڈر بنتا ہے۔
مزید کہا بانی پی ٹی آئی کےفیصلے کے بغیر کمیٹیوں میں واپسی ممکن نہیں،یقین دہانی کرانےپرمولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والے اراکین کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،پارٹی رہنماؤں میں بہترکوآرڈینیشن کی ضرورت ہے،نان سیریس رویہ نقصان دہ ہے۔






















