چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے جوہری تجربات شروع کرنے پر ردعمل دیدیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا عالمی اسٹریٹیجک توازن اور استحکام برقرار رکھے،امریکا جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا امریکا اور جنوبی کوریا کو خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہیے،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال چین کا دورہ کریں گے۔
امریکی صدر نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی ہدایت کردی
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی ہدایت کی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کی وجہ سے اقدام ضروری تھا۔ مجھے یہ کرنا پسند نہیں لیکن اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ جوہری ہتھیاروں میں روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ 5 سال میں چین بھی برابری پر آجائے گا۔





















