محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سے بحیرہ عرب میں ڈپریشن سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کردیا گیا۔
سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق سسٹم کراچی سے تقریباً 810 کلومیٹر جنوب مشرق اور گجرات کے شہر ویراول سے ڈپریشن کا فاصلہ تقریبا 430 کلومیٹر ہے۔ مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ڈپریشن مزید منظم ہوکر شمال مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے باعث تھرپار کرکے چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے تاہم ڈپریشن سے کسی پاکستانی ساحلی پٹی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔






















