اقوام متحدہ کےادارے گرین کلائمیٹ فنڈ نے 25 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی ۔ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے برف پگھلنے سے متاثرہ علاقوں پر خرچ ہو گی ۔ پاکستان کے دریائے سوات کا علاقہ بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منصوبہ پاکستان ، وسط ایشیائی ممالک سمیت دیگر خطوں میں شروع ہوگا ۔ منصوبہ خشک سالی اور سیلاب کے خطرات کم کرے گا ۔ کسانوں اور پہاڑی آبادیوں کو مدد فراہم کی جائے گی ۔ خواتین کے زرعی کاروباروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک بھی 10 سال کے دوران مزید سرمایہ لگائے گا ۔ فنڈز کا مقصد پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے ۔ منصوبے سے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگ براہ راست فائدہ اٹھائیں گے ۔ گرین کلائمیٹ فنڈ 2010 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنا ہے۔




















