ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلےکامرکز بالیکسیر صوبے کےقصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،شدید زلزلے کے نتیجےمیں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہےجس سے شہری خوفزدہ ہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
اس سےقبل 2023 میں ترکی میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 53,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے،جبکہ جنوب اور جنوب مشرقی صوبوں میں لاکھوں عمارتوں کو نقصان پہنچا،اس کے علاوہ پڑوسی ملک شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے سے 6000 افراد لقمہ اجل بنے۔





















