شیخوپورہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 21 بچے زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب اسکول بس تیزرفتار ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں بس سیم نالہ میں گرگئی اور 21 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دے دی جبکہ 15 زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپٹال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔






















