وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہاہے کہ کراچی میں صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیاہے، گرفتارچار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ شوٹر اجلال زیدی،رائیڈر شہاب اور ریکی کرنیوالا احسن اور فراز شامل ہیں، گرفتار ملزمان تعلیم یافتہ اور تعلق پڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیم سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں ملی ہیں،گزشتہ ماہ امتیاز میر کو کالا بورڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، امتیاز میر ایک ہفتہ زیر علاج رہے اور خالق حقیقی سے جاملے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو بیرون ملک سے ہدایت لیتے تھے۔






















