بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کو آئی سی یو سے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت پہلے سے بہتر قرار دی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شریاس سپلین کی انجری کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔
ان کی حالت میں بہتری کے باوجود ڈاکٹرز نے مزید چند دن اسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم ڈاکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڈنی میں ہی شریاس ایئر کے ساتھ رہیں تاکہ علاج اور دیکھ بھال میں تسلسل برقرار رہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر مکمل صحت یابی تک سڈنی میں قیام کریں گے، اور ان کی میچوں میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔





















