سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں ہیں۔
سماعت کےدوران بیرسٹرگوہر نےعدالت کو بتایا کہ شبلی فرازکی خالی نشست پر تیس اکتوبر کو الیکشن ہورہا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے پھر ہم 29 اکتوبر کو اس کیس کی سماعت رکھ لیتے ہیں،عدالت نے استفسارکیا،کیا ملزمان نے سرنڈر کردیا ہے؟،بیرسٹرگوہر نےجواب دیا عمرایوب اور شبلی فراز نے تاحال سرنڈر نہیں کیا،یہاں سوال سول نوعیت کا ہے،فوجداری نہیں،شبلی فراز کی حد تک ہم کیس چلانا چاہتے ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ عمر ایوب نےہدایت کی ہےکہ وہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں،عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف اپیل بھی واپس لےرہے ہیں،ویسے بھی محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر مقرر ہوچکے ہیں۔
سپریم کورٹ نےنااہلی کےخلاف اپیل پر29 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاپیلیں واپس لینے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا۔





















