حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں اوپن مارکیٹ میں ادویات کتنی مہنگی ہوئیں،دوسرا سروے کرایا جائے گا، نئے سروے کیلئے وزرات قومی صحت اور ڈریپ 2 ہفتے میں پیشکش دیں گی۔
دوسرےسروےمیں مزید نئےشہروں سےمعلومات اکٹھی جائیگی،وزارت قومی صحت نے 10 اگست کو بھی ادویات کی قیمتوں کا سروے کرایا تھا،ادویات کی قیمتوں کےنئےسروےکا پرانے سروے سےموازنہ ہوگا،دونوں سروےرپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سروے رپورٹس کی روشنی میں ادویات کی ڈی ریگولیشن بارےفیصلہ کریں گے،پہلےسروے میں ادویات کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد بڑھنے کی نشاندہی کی گئی۔






















