پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق این اے 96 سے بلال بدر، این اے104سے راجہ دانیال اور این اے143سےمحمدطفیل،پی پی 203 سے محمد حنیف،پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کومسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی تین اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے،یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔






















