اسلام آباد میں مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی منظرعام پر آنی والی درخواست میں انکا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا، حکام بالا کو تین دن رخصت کی درخواست بھجوائی مگرچھٹی نہ ملی۔
جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،
ایس پی عدیل اکبر نے 20 سے 22 اکتوبر تک کی چھٹی مانگی تھی،ڈی آئی جی آفس نے عدیل اکبر کی چھٹی منظوری کا آرڈر 23 اکتوبرکو کیا۔
ڈاکٹرز نےمیڈیکل رپورٹ میں بھی ایس پی عدیل اکبرکو مکمل آرام کامشورہ دیا تھا،ایس پی انڈسٹریل ایریا نے رخصت کی درخواست ڈی آئی جی اسلام آبادکو بھیجی تھی،طبی رخصت سےمتعلق اطلاع اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اسلام آبادکوبھی دی گئی تھی،ایس پی عدیل اکبرنے درخواست کی تھی کہ 20 سے 22 اکتوبر تک طبی بنیادپرچھٹی دی جائے۔
خیال رہےکہ ایس پی آئی 9 عدیل اکبر نےنجی ہوٹل کے قریب سٹاف سے پسٹل لے کر گولی چلائی، ایس پی کو زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ، ایس پی عدیل اکبر نے خود کو سینے پر گولی ماری ۔



















