پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں علی ترین سے معافی مانگنے اور بیانات واپس لینےکامطالبہ کیاگیا، معافی نہ مانگنے کی صورت میں معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی۔
ملتان سلطانز کے مطابق علی ترین نے فرنچائزخریدنے کے بعد اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، سات ارب روپے سے زائد کے نقصانات ذاتی طور پر برداشت کیے، علی ترین نے اکیڈمیز بنائیں،نوجوان کرکٹرز کے لیے مواقع پیدا کیے، علی ترین کے بیانات پی ایس ایل کی بہتری کے لیے تھے، پی سی بی کا تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، یہ رویہ موجودہ انتظامیہ کی تنگ نظری ظاہر کرتا ہے، سچی رائے کو دبانا اچھی لیگز کی پہچان نہیں ہے، علی ترین کی پاکستانی کرکٹ کے لیے وابستگی غیر متزلزل ہے۔




















