راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
جنوبی افریقا نے 68 رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔ بیٹنگ لائن کی بدترین پرفارمنس شاہینوں کو لے ڈوبی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنزپر آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 68 رنز کا ہدف مل گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم 50،محمدرضوان 18 رنز بناسکے، سعودشکیل 11،امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6رنزبناسکے۔ شان مسعود،نعمان علی،شاہین آفریدی صفرپرآؤٹ ہوئے۔ افریقی اسپنرسیمون ہارمر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 404 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔






















