اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان و روٹی کی قیمت کے تعین پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو آئندہ ہفتے تک نانبائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کروانے کی ہدایت کر دی ۔ نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کر دی گئی ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی سے یوچھا کیا آج آپ کی ہڑتال ہے ؟ وکیل نے جواب دیا اسلام آباد میں تو نہیں البتہ پنجاب میں آج ہڑتال ہے ۔ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کیا گیا تبھی ہڑتال کی کال دی گئی ۔ اسلام آباد انتظامیہ سے ملاقات میں ہم نے اپنے مطالبات رکھے تو انتظامیہ اٹھ کر چلی گئی۔
عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔






















