وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیدڑ کے 100 سال کے اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، جتنابھی اقتدار رہے گا کے پی کے عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے کیلئے رہے گا، اپنے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں گا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ کل وزیراعظم نے ایک میٹنگ بلائی، میٹنگ امن وامان نہیں،افغان مہاجرین سےمتعلق تھی، میں نےمیٹنگ میں چیف سیکرٹری کے پی اور مزمل اسلم کو بھیجا، افغان مہاجرین پر ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم افغان مہاجرین کو واپس بھیج رہے ہیں،جو پاکستان میں 40 سے 45 سال سےرہ رہے ہیں،ہم انہیں عزت واحترام سے رخصت کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ گندم بندش کی وجہ سے کےپی کے عوام مہنگائی دیکھ رہےہیں، خیبرپختونخوا کو گندم کی مسلسل ترسیل ہوتی رہے گی۔






















