پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو ثقافت کے فروغ اور فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے "کلچرل آئیکون ایوارڈ" سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ایوار ڈملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ فن کی طاقت سرحدوں سے ماورا ہو کر دلوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم، سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام کیا۔






















