پھولنگرمیں سبق یاد نہ کرنا بچی کا جرم بن گیا، نجی سکول کی ٹیچر نےمارمارکر نویں جماعت کی طالبہ کا ہاتھ فریکچر کر دیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے اپنے آبائی شہر پھولنگر کے نجی اسکول ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر چھڑی سے مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کا دائیاں ہاتھ شدید متاثر ہو گیا ، بچی کا کہنا ہے ٹیسٹ نہ آنے پر خاتون ٹیچر نے چھڑیوں کے ساتھ مارنا شروع کردیا ۔ متاثرہ بچی کے والد کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے بچی اور والدین کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔






















