امریکا میں حساس معلومات رکھنے کے الزام میں بھارتی نژاد شہری ایشلے تیلس کو ورجینیا سے گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ورجینیا میں ایشلے تیلس کے گھر سے حساس دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں،انتہائی حساس معلومات پر مبنی ایک ہزار سے زائد صفحات قبضے میں لیے گئے۔
یو ایس جسٹس ڈپارٹمنٹ کےمطابق ممبئی میں پیدا ہونےوالےایشلےتیلس امریکی محکمہ خارجہ میں سینیئر ایڈوائزر تھے،جرم ثابت ہونے پر ایشلے تیلس کو 10 برس قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔





















