متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سال 2025-26 کے پہلے سمسٹر کے مڈٹرم وقفے کے موقع پر اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق چھٹیاں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہیں گی، جبکہ اسکول 20 اکتوبر بروز پیر دوبارہ کھلیں گے۔وزارتِ تعلیم کے نصاب پر عمل کرنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یہ مڈٹرم تعطیلات منائیں گے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اساتذہ اور انتظامی عملہ 13 سے 15 اکتوبر تک پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز میں شرکت کرے گا، جس کے بعد وہ بھی 16 سے 19 اکتوبر تک چھٹیوں پر ہوں گے۔
اس دوران طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے وقفہ ملے گا، اور کلاسز معمول کے مطابق 20 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔





















