جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی بحال جبکہ لاہور میں مکمل بحال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے فیز میں سروس صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کی گئی،فیض احمد فیض سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹروبس بدستور بند ہے۔
مذہبی جماعت کےاحتجاج کےباعث میٹروبس سروس 4روز بند رہی،میٹروبس حکام کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو سروس بند کی گئی تھی۔
دوسری جانب لاہورمیں اورنج لائن ٹرین اورمیٹروبس سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے،اورنج لائن ٹرین پانچ روزبندرہنے کے بعدآج سے دوبارہ چلا دی گئی،راستوں کی بندش کے باعث سروسزعارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔






















