چین کی جانب سے امریکا کےخلاف جوابی اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت چین نے خصوصی بندرگاہ فیس عائد کردی ہے۔
چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکی جہازوں سےخصوصی بندرگاہ فیس وصول کی جائےگی، امریکا کے اقدامات نے چین کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ اگرامریکا اپنی پالیسیوں پر اصرار کرتا رہا تو چین مزید اقدامات کرے گا، بات چیت اور تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کےحامی ہیں۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ منرلز اور دھاتوں پرنئی کنٹرول پالیسی پابندی نہیں ضابطہ بندی ہے،ہم لڑائی نہیں چاہتے، لیکن لڑائی سے ڈرتے بھی نہیں۔






















