امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےچین کےخلاف نئی تجارتی جنگ چھیڑ دی،چینی برآمدات پر سو فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان کردیا،اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،اہم سافٹ ویئرکی درآمدات پر بھی محصولات میں اضافہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں صدرٹرمپ نےکہا چین نےعالمی سطح پرانتہائی جارحانہ تجارتی مؤقف اختیار کیا ہے،وہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات منسوخ نہیں کررہے۔
انھوں نے بتایا خام تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں،جلد ہی خام تیل 2 ڈالر فی گیلن ہوجائےگا،امریکی صدر کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے۔





















