لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی کیسزکی تفصیلات کیلئےدرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس شہرام سرورکی سربراہی میں2رکنی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرےگا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے،درخواست میں نیب،ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انکوائریز، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،چیئرمین پی ٹی آئی کوعہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
موقف اپنایا گیا کہ درخواستگزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جاتا ہے
اور ان کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔