پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نےدنیا کےساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سےمکمل کرلیا،اسدنےسیون سمٹس چیلنج انڈونیشیا کی سب سے بلند چوٹی پُنچاک جایا کو سر کر کے مکمل کیا۔
اسد علی میمن نے 2019 میں اپنا سفر یورپ کی ماؤنٹ ایلبرُس کو سر کرکےشروع کیا،2020 میں اسد علی نے جنوبی امریکہ کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔





















