میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی طفیل احمدرند قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
طفیل احمد رند بچوں کواسکول چھوڑنےجارہا تھاکہ جیروار روڈ پرمسلح افراد نےکارپرفائرنگ کردی اورطفیل رند کو بچوں کےسامنےبےدردی سےقتل کردیا۔
قاتلانہ حملےمیں بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے،پولیس نےطفیل کی لاش اسپتال پہنچائی،جہاں ضروری کارروائی کےبعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی
قتل کےچند گھنٹوں بعد رند خاندان پر ایک اور صدمہ آن ٹوٹا،جب طفیل رند کی 8 سالہ بھتیجی اپنےچچا کے قتل کی خبر سن کر بے ہوش ہو گئی،اور بعد میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔
طفیل رند کےقتل کے خلاف صحافی برادری نےایس ایس پی گھوٹکی آفس کے باہردھرنا دیا،ایس ایس پی انور کھیتران،دھرنےمیں پہنچے اوردوملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات بتائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا2 صحافیوں کےقتل پربہت افسوس ہوا،مقتول صحافیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں،پولیس نےصحافیوں کےقتل سے متعلق تفصیلات دی ہیں،آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔






















