الوؤں کی بقاء کے بچاؤ کی خاطر وائلڈ لائف نے قانون میں نئی دفعات شامل کرلیں۔
الوؤں کی بقاء کےبچاؤ کی خاطر وائلڈ لائف نےقانون میں نئی دفعات شامل کرلیں،غیر قانون طور پر الو رکھنےپربھاری جرمانہ اورسات سال تک قید ہوسکتی ہے,پاکستان کےدیہی علاقوں میں کالے جادو اورتوہمات کیلئےالوکو مارا جا رہا ہے۔
اُلو،رات کا شکاری پرندہ ،قدرت کا منفرد شاہکار جو آج توہم پرستی کی نذر ہو رہا ہے
ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرزسید کامران بخاری کا کہنا ہےکہ جادو اورتوہم پرستی کی دین اسلام میں بھی ممانعت کی گئی ہے،بھاری سزاوں کا فیصلہ نہ صرف الو کی نسل کوبچانےمیں معاون ہوگا بلکہ یہ ماحول اورانسانیت دوست اقدام بھی ہے ۔۔
کہیں دانائی کی علامت،کہیں قدامت پسندی کی،پاکستان میں کالا جادو کرنےوالوں کی بھینٹ چڑھنے والا، بےچارہ الو معدوم ہونےلگا،رات کے اندھیرے میں گردن کو 270 ڈگری تک گھما کرمختلف زاویوں سے دیکھنے کی صلاحیت اسے ممتاز بناتی ہے۔






















