لاہورکے علاقے لوئر مال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 4 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ منیر اور 4 سالہ عیلشا شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اکمل نامی شخص کے گودام سے ناقص گیس سلنڈر بھرا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔
واقعے کا مقدمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ طفیل، اکمل اور فہد نامی شہریوں کے خلاف درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔




















