پروازوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد پروازوں کی مسلسل منسوخی مہنگی پڑگئی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرکا ائیرآپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرلائن اتظامیہ کوفوری طور پر ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ اتھارٹی کےپاس جمع کرانےکی ہدایت کی ۔۔ مراسلے میں کہا گیا کہ میسرز سیرین اپنے بیڑے میں کم ازکم طیاروں کی تعداد برقرار رکھنے کے ریگولیٹری تقاضے پورا کرنے میں ناکام رہا ۔ائیر لائن کے پاس اپنے آپریشنز کےلیے اس وقت قابل استعمال طیارے کی تعداد صفر ہے،قابل استعمال طیارہ نہ ہونا سی اے اے قوانین کے تحت محفوظ آپریشن کی شرط کے خلاف ہے،اس صورتحال میں سرین ائیر فوری طور پر جاری کردہ ائر آپریٹر سرٹیفکیٹ جمع کرا دے ۔ دوسری جانب سیرین ائیر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ان ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے ۔ مسافر سعودیہ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست ہے کہ طیارے کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔






















