امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ حماس کیساتھ معاہدہ اتوار کی شام 6 بجے تک طےپانا چاہیے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو حماس کے خلاف قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ معصوم فلسطینیوں کو چاہیے وہ غزہ کے محفوظ حصوں کی طرف نکل جائیں، یہ معاہدہ باقی تمام حماس جنگجوؤں کی زندگیاں بھی بچائے گا، شرط یہ ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، مشرقِ وسطیٰ کی عظیم اقوام نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر 3 ہزار سال بعد امن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم ہوکررہےگا، چاہے جیسے بھی ہو، حماس کے پاس آخری موقع ہےوہ گھیرے میں آچکے ہیں، میرے ایک اشارے پر ان کی زندگیاں ختم کر دی جائیں گی، ہم جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور کہاں ہیں، آپ کا تعاقب کیا جائے گا اور مار دیا جائے گا۔





















