وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیف سیکٹریری سندھ کو پولیو کے حفاظتی قطرے کے انکاریوں کی موبائل سمز،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا پلان بنا کر دینے کی ہدایت کردی، وزیراعلی ہاوس میں پولیو ڈراپ رفیوژل سیل بھی قائم کردیا گیا ۔
وزیراعلی ہاوس میں پولیو کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے ، پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میں محکمہ صحت اورانتظامیہ کےکچھ افسران پہلے ہی فارغ کر چکا ہوں ، انسداد پولیو میں مزید غفلت پر متعلقہ افسران کو بھی گھرجاناہوگا ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف انتظامی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائیں ، انکار کرنے والوں کے پاس منتخب نمائندے،ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی جائیں گے اور انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا تیرہ اکتوبر سے جنگی بنیادوں پر شروع ہونے والی پولیو مہم میں تمام خانہ بدوش خاندانوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جائے۔




















