محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں دن بھر مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
پشاور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، وزیرستان اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں وقفہ وقفہ سے بارش متوقع ہے، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم کراچی، حیدرآباد، دادو، بدین، مٹھی، ٹھٹھہ، میرپورخاص میں بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، بارش کا بھی امکان ہے۔






















