ایف بی آر نے یکم اکتوبر سے 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے ایس آر او 1898 جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے عائد ہونے والی ڈیوٹی کے ساتھ یکم جولائی کو لگائی گئی ڈیوٹی بھی ادا کرنا ہو گی۔ یکم اکتوبر سے پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر چالیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لاگو ہوگی۔






















