قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ آئی ایم ایف مشن کو ملک میں حالیہ سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔
حکومت نے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا۔ اب تک نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ صوبوں سے مزید تفصیلات لی جارہی ہیں۔ فصلوں، انفراسٹرکچر،لائیو اسٹاک سمیت دیگرنقصانات سے آگاہ کیاگیا، بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کے پی اور سندھ میں بھی نقصانات ہوئے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب سے ابتدائی مجموعی نقصانات کا تخمینہ 360 ارب روپے تھا۔
آئی ایم ایف کو لیبر فورس اور ہاوس ہولڈ سروے کے فیلڈ ورک اور نتائج کی تیاری بارے میں اعتماد میں لیا گیا، آئی ایم ایف نے سروے کے نتائج دسمبر دوہزار پچیس تک تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، جبکہ وفاقی حکومت نے نئے پاکستان لیبر فورس سروے کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں غربت، بے روزگاری، گھرانوں کی آمدن، اخراجات کے رجحان کا ڈیٹا جاری ہوگا۔ پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ سروے کے نتائج بھی رواں ماہ جاری کئے جائیں گے۔






















