امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ ہچکولے کھانے لگا۔ حماس کا غیر مسلح ہونے کی شق پر اعتراض کردیا۔ فلسطینی تنظیم نے امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔
حماس نے حماس نے غیرمسلح ہونے کی شق پر اعتراض کردیا، کہا اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے فلسطین کے اندر یا باہر قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں شامل کی جائیں۔
حماس رہنما طاہر النونو نے واضح کردیا کہ مجاہدین برسوں پر محیط جنگ بندی کیلئے تیار ہیں لیکن اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا سے مشروط ہے۔ ہر تجویز پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن قومی اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے سربراہ عزالدین الحداد اسرائیل کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ دیگر فلسطینی دھڑوں کا بھی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
دوسری جانب قطر، مصر اور ترک حکام کے ساتھ مشاورت میں کہا کہ حماس منصوبے کی بعض شقوں میں تبدیلی چاہتا ہے۔






















