یورپی یونین کی جانب سے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا،انہوں نےکہا پاسداران انقلاب کو نشانہ بنا کر یورپ نے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی ماری۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا پاسداران انقلاب دہشت گردی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،یورپی یونین نے امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔
خیال رہے کہ یورپی ینوین نے 29 جنوری کو پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔





















