استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سویلینز کےملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پراپیل وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزارت دفاع کی جانب سے اپیل دائر ہونا شہداکے خون سے ایفائےعہد ہے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ جانیں دینے والوں کے خون کا تقدس جان کھانے والوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونا چاہئے ، عدالت اپیل کووقت کی اہم ضروت سمجھ کرمنظور کرے اورٹرائل پر حکم امتناع ختم کرے۔
انہوں نے کہا قصوروارں کو سزا دے کرآئندہ کے لئے ایک مثال اورحصار قائم کیا جا سکتا ہے، فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں کونقصان پہنچانے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس ہی کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نگران حکومت نے فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا
ان کا کہنا تھا جو جان بوجھ کر قانون سے ٹکرانے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا ، ملٹری کورٹس کے علاوہ سول عدالتوں میں ان مقدمات کی مناسب سماعت نہیں ہو سکتی، ماضی میں بھی حساس نوعیت کے مقدمات میں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو چکا ہے۔