ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Our playing XI for the #PAKvSL match 🇵🇰#AsiaCup2023 pic.twitter.com/lhT5Vl8RtX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 13, 2023
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ، مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا، آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد حارث ، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان کو 12 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر زمان خان ایک روزہ بین الاقوامی فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے، انہیں انجری کے شکار نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ تینوں کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔